ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت )جی ڈی اے میں شامل تنظیموں فنگشنل لیگ ایس ٹی پی جے یو آئی جماعت اسلامی پی ٹی آئی جئے سندھ محاز ریاض چانڈیو گروپ کی جانب سے ارسا ایکٹ میں متضاد ترمیموں کیخلاف ایک بہت بڑی ریلی ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے نیشنل ہائی وے تک نکالی گئی جو کہ بڑے جلسے میں تبدیل ہوگئی ۔ریلی کے شرکا نے روڈ کو بھی بلاک کردیا۔ جلسے سے جی ڈی اے میں شامل جماعتوں کے رہنمائوں پیر ایاز قریشی،ناتھو خان بروہی،مجید سموں،سلیم چانڈیو،سید نواز شاہ بھاڈائی ، شاہنواز بروہی،امجد شاہ۔انجینئر یونس بروہی۔شاہ بخت قریشی امجد شورو جمیل سموں اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متضاد ترمیم فیڈریشن کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں جس سے سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمینیں بنجر بن جائیں گی مجوزہ ترمیمیں ارسا ایکٹ میں غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں جنہیں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ارسا ایکٹ میں متضاد ترمیمیں واپس لی جائیں ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔