مٹیاری: سڑک حادثے میں مسافر چل بسا

28

مٹیاری (نمائندہ جسارت) کھیبر نیشنل ہائی وے پر سوزوکی گاڑی کے حادثے میں ایک اور مسافر حیدرآباد کے سول اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ قومی شاہراہ پر ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان گل بھار خاصخیلی موقع پر جاں بحق جبکہ 5 مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کو تشویشناک حالت کے باعث سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک اور زخمی محسن راہو حیدرآباد کے سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہو گئی۔ متوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔