مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا دوبارہ عدالت عظمیٰ جانے کا فیصلہ

88

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ میں نئی متفرق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کی وضاحت کے تفصیلی جائزے کے بعد اہم فیصلے کرلیے ہیں، الیکشن کمیشن عدالت عظمیٰ میں نئی متفرق درخواست دائر کرے گا جس کے ذریعے عدالت عظمیٰ سے رہنمائی طلب کی جائے گی کہ جب قانون موجود ہے کہ اب مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی جا سکتیں تو فیصلے پر عملدرآمد کیسے ہو؟۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں قانونی رائے اور اسپیکر قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کے خطوط کا جائزہ لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد سے روکتا ہے، عدالت عظمیٰ بتائے فیصلے پر تیکنیکی طور پر کیسے عملدرآمد کیا جائے۔