سعودی وزیرداخلہ کی امیر کویت سے ملاقات

162
سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز اور امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الصباح گفتگو کررہے ہیں

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کویت کا دورہ کیا ،جہاں انہوںنے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الصباح سے ملاقا ت کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز کا استقبال کرنے والوں میں کویت کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ شامل تھے۔ اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے کویتی شاہی خاندان کے رکن شیخ بدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ کویتی شاہی خاندان کے رکن شیخ بدر 10 ستمبر کو 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔