پرتگال : جنگلات میں آتشزدگی سے 77افراد زخمی

168
پرتگال میں فائر فائٹر آتش زدگی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں

لزبن (انٹرنیشنل ڈیسک) پرتگال کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش میں 77افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے 12کی حالت تشویش ناک ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے ملک کے شمال میں جنگل میں لگنے والی زیادہ تر آگ پر قابو پالیا ہے۔اس دوران 4فائر فائٹر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔