جماعت اسلامی ضلع شرقی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس

112
امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی شاہد ہاشمی گلشن اقبال ٹاؤن اور صفورا ٹاؤن کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ قیم ضلع اور گلشن ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نائب امراء سید علی محمد وقاص اعظمی اور معاون امیر ضلع فواد بنگش بھی موجود ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع شرقی کے ہر سطح کے منتخب نمائندوں کا مشاورتی اجلاس دفتر ضلع ارقم اسلامک سینٹر میں امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی سید شاہد ہاشمی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں قیم ضلع اور گلشن ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نائب امرا سید علی محمد وقاص اعظمی معاون امیر ضلع اور صفورا ٹاؤن کے فوکل پرسن فواد بنگش نائب قیم ناصر نقوی ناظمین علاقہ اور دیگر ذمے داران کے علاوہ گلشن ٹاؤن کے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی اور گلشن ٹاؤن اور صفورا ٹاؤن کی یونین کمیٹیوں میں جماعت اسلامی کے چیئرمین اور وائس چیئرمینز نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلشن ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے اور ٹوٹی سڑکوں کی استر کاری کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر فواد احمد نے بتایا کہ بیس فی صد کم نرخوں پر ٹینڈر کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ جلد شہریوں کو گلشن ٹاؤن میں تبدیلی نظر آئے گی۔