برطانیہ : ٹرین ڈرائیوروں نے 2برس سے جاری ہڑتال ختم کردی

40

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں ٹرین ڈرائیوروں کے تنخواہ میں اضافے کے معاملات طے پاگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹرین ڈرائیوروں نے تنخواہوں میں اضافے کی حکومتی پیشکش قبول کرلی ہے۔معاہدے کے بعد انگلینڈ،اسکاٹ لینڈ اورویلز میں 2سال سے زائد جاری ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔ اس سے قبل اسلیف یونین نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں 5 سالوں سے اضافہ نہیں ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس کے دوران برطانیہ میں ٹرین ڈرائیوروں کے علاوہ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے طویل عرصے تک ہڑتالیں کی تھیں۔