کراچی(اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم نشرو اشاعت سید رفیق شاہ کے و الد سید حسن علی بابا میاں سردخاک‘ان کی نمازجنازہ نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میںادا کی گئی بعدا زاں انہیں میوہ شاہ قبر ستان میں سپردخاک کیا گیا‘ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے سوئم و قرآن خوانی آج جمعہ بعد نماز عشاء نور مسجد کاغذی بازار میٹھا در میں ہوگا۔امیر جما عت اہلسنّت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری، مولانا ابرار احمد رحمانی،حاجی حنیف طیب، ودیگرنے مرحوم کے اہل خانہ تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور سوگواروں کیلیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔