پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی: بلوم برگ

207
best stock market in 2024: Bloomberg

امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوم برگ کے مطابق پاکستان اسٹاک کا 100انڈیکس ایک دہائی کی سب سے زیادہ بیرونی خریداری پر بند ہوا ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک سال 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بیرونی فنڈ نے رواں سال 8.7 کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرزخریدے ہیں، بیرونی خریداری اور بہتر معاشی اعشاریوں نے رجحان مثبت کیا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 1.1 فیصد اضافے سے 81459 پر بند ہوا۔ا نڈیکس کی تاحال بلند ترین اختتامی سطح 81865 ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس رواں سال 30 فیصد بڑھا ہے، 100 انڈیکس نےآج کاروباری دن کی ریکارڈ سطح بنائی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  جمعرات کو کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رججان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1539 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82 ہزار پر دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پہلی بار 82 ہزار ہوا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 997 پوائنٹس اضافے سے 81 ہزار 459 پر بند ہوا۔