کراچی کا موسم آئندہ تین روزتک گرم و مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

225
the weather is hot and dry

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، پارہ 35 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔

شہر قائد میں جمعرات کو مطلع گرم و مرطوب ریکارڈ ہوا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں 1.5 ڈگری اضافہ سے 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، دن بھرسمندر کی کم رفتارہوائیں چلیں جبکہ بیشتروقت دھوپ رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران شہر کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، اس دوران نمی کاتناسب 55 تا 65 فیصد بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔