ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

169
price increase

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے  ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 268500 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کے اضافے سے 230195 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 8 ڈالر سے بڑھ کر 2577 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔