جشن میلاد النبیؐ کے جلوسوں پر بہترین اقدامات پر انتظامیہ کی تعریف

92

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں تاجر برادری کی جانب سے جشن میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ہے حیدرآباد میں سرکار دو عالم سرورکونین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت کا دن انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ہے انجمن تاجران سندھ حیدرآبادکے صدر صلاح الدین، جنرل سیکرٹری امجد آرائیں، لائرکمیٹی چیئرمین ساجد سولنگی و دیگر عہدیداران نے کہا کہ اللہ پاک کا شکر و احسان ہے دن پرامن رہا اور ہم ضلعی انتظامیہ، پولیس و دیگر سیکورٹی اداروں کو بہت بہترین حکمت عملی کے ساتھ انتظامات و اقدامات کرنے پرمبارک باد پیش کرتے ہیں۔