شورکوٹ :2 موٹرسائیکلوں میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق

87

شورکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) تیز رفتار 2موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ وریام پل ہکڑاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث 2 موٹرسائیکلوں میں خطرناک تصادم ہوگیا، حادثے میں دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار 6 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد میں خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق تمام 6 افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔