پاکستان اور روس مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق

76
اسلام آباد: نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار روسی ہم منصب الیکسی اوورچک کا استقبال کررہے ہیں
اسلام آباد: نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار روسی ہم منصب الیکسی اوورچک کا استقبال کررہے ہیں

اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان اور روس نے تجارت، صنعت، توانائی، رابطے، سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں بامقصد مذاکرات اور تعاون پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کے روسی ہم منصب الیکسی اوورچک کے درمیان وزرات خارجہ میںوفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا،اور تجارت، صنعت، توانائی، کنیکٹیویٹی، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں مضبوط بات چیت اور تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا دونوں فریقین نے اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک کا دورہ وزیراعظم شہبازشریف اور صدر ولادی میرپیوٹن کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے ویژن کے تحت ہورہا ہے بعد میںاپنے روسی ہم منصب ALEXEI OVERCHUK کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔