آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات

73

راولپنڈی(آن لائن )آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون کیامورپربات چیت کی گئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے روسی کے ساتھ روایتی ،دفاعی تعاون کوفروغ دینے کے عزم کااعادہ کیا ۔دونوں جانب سے سیکورٹی اوردفاعی تعاون کومزیدمستحکم کرنے کااعادہ کیا گیا ۔روسی نائب وزیراعظم نے انسداددہشت گردی کے لیے مسلح افواج کی کوششوں کوسراہا۔روسی نائب وزیراعظم نے خطے میں فروغ امن کے لیے مسلح افواج کے کردارکی تعریف کی۔