پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ شمار کیا جانا چاہیے، بلاول

53

اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمان کو پہلے کی طرح نہ صرف پارٹی پالیسی کے خلاف اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دینے کا حق ہونا چاہیے بلکہ ان قانون سازوں کا ووٹ شمار بھی ہونا چاہیے، آئینی ترامیم کا زیرگردش مسودہ اصل نہیں ، جسٹس منصورعلی شاہ اگلے چیف جسٹس ہوں گے ۔بلاول کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کے صوبائی صدور کا اجلاس ہوا، پیپلز لائرز فورم کے مرکزی صدر نیر بخاری، رکن قومی اسمبلی نوید قمر اور سیاسی مشیر جمیل سومرو بھی اجلاس میں موجود تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹ نے پیپلز لائرز فورم کے صوبائی صدور کو مجوزہ آئینی ترمیم پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا، بلاول اور پیپلزلائرز فورم کے صوبائی صدور کے درمیان مجوزہ آئینی ترمیم سے متعلق تبادلہ خیال بھی ہوا۔