تاجر بشیرجان محمد کیلئے بزنس رول ماڈل ایوارڈ

122
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ممتاز بزنس مین محمد بشیرجان محمد کو بزنس رول ماڈل ایوارڈدے رہے ہیں

کراچی(کامرس رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کاروباری برادری ملک کی معاشی ترقی کا اہم ترین ستون اور سب سے اہم شراکت دار ہے ،پاکستان کے تمام معاشی مسائل کا حل بزنس کمیونٹی کے پاس موجود ہے،حکومت مشکل حالات میں معاشی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،بزنس کمیونٹی کی کوششوں سے آج ملک میں کاروبار ی جدت آ رہی ہے، جس سے پیداواری صلاحیت اور مسابقت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آئی سی سی آئی کی جانب سے ممتاز بزنس مین محمد بشیرجان محمد کو بزنس رول ماڈل ایوارڈدیئے جانے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں سابق نگراں وفاقی وزیرڈاکٹر گوہر اعجاز،سابق نگراں صوبائی وزیر پنجاب ایس ایم تنویر ،صدر یو بی جی زبیرطفیل،صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام،صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری ،سیکریٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کاروبار بین الاقوامی تجارت، زرمبادلہ کمانے اور اقتصادی انضمام کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں،حکومت پاکستان خصوصا پنجاب حکومت کمیونٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی سطح پر پوری کوشش کر رہی ہے۔