پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی ٹیم کیلیے 23ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے

138

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان ا سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 23 ملین روپے کے فنڈز جاری کردیئے ۔ یہ مالی مدد ٹیم کی اچھی کارکردگی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی کو یقینی بنانے کیلیے اہم ہے۔ترجمان پی ایس بی کے مطابق پی ایس بی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ نے گزشتہ 6 مہینوں میں پی ایچ ایف کو مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلیے 96.65 ملین روپے کے خصوصی فنڈز جاری کیے جو ہاکی کی ترقی کے لیے پی ایس بی کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔یہ مالی امداد پی ایس بی کی ہاکی کے فروغ اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مسابقتی ماحول فراہم کرنے کی سنجیدہ کوششوں کا ایک اور ثبوت ہے۔