کندھکوٹ، جشن میلاد النبیﷺ پر عاشقان رسول کی ریلی

71

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ملک بھر کی طرح کندھکوٹ میں بھی جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نہایت جوش و جذبے و عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا۔ عاشقان رسول کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ریلی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کندھکوٹ میں بھی جشن میلاد النبی نہایت جوش، جذبے و عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا۔ کندھکوٹ میں عاشقان رسول کی جانب سے ریلی نکالی گئی فضا میں ہر طرف لبیک یا رسول اللہ کی گونج تھی ریلی میں عاشقان رسول جن میں بچے بڑے سب نے شرکت کی۔ جشن میلاد النبی کا جلوس مرکزی جامعہ نورانی مسجد سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی جامعہ مسجد نور مصطفی میں اختتام پذیر ہوا۔ دوسری طرف ریلی میں عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت جماعت اہلسنت ضلعی رہنما فقیر یار محمد سہریانی،مولانا مظہر علی سکندری،تحریک لبیک پاکستان کے ضلع امیر مولانا نور محمد،ناظم اعلیٰ مقصود احمد اعوان، آفتاب علی باجکانیاورمقدم محمد حسن بلوچ سمیت دیگر نے کی جلوس کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے تھے۔