جسارت کے سینئررپورٹرمنیرعقیل انصاری کی والدہ سپردخاک

125

کراچی(اسٹاف رپورٹر) روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر رپورٹر اور کراچی پریس کلب کے رکن منیر عقیل انصاری کی والدہ محترمہ انجم خان کا 17 ستمبر 2024ء بروز منگل 12 ربیع اول کو انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ منگل کے روز بعد نماز ظہر جامع مسجد قباء گلشن احباب سیکٹر 16 اورنگی ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ بعد ازں گلشن بہار اورنگی ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میںاہل خانہ عزیز واقارب‘اہل محلہ سمیت جسارت کراچی کے کارکنان کراچی پریس کلب جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے جوائنٹ سیکرٹری حماد حسین سابق سیکرٹری کراچی پریس کلب محمد رضوان بھٹی سابق صدر کے یو جے دستور خلیل احمد ناصر سابق سیکرٹری نعمت خان‘نصراللہ چودھری‘ عبدالرحمن ‘جماعت اسلامی ضلع غربی کے جنرل سیکرٹری عبدالحنان خان سمیت مقامی رہنما ؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ان کے انتقال پرروزنامہ جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنوازفاروقی‘ ایڈیٹرمظفراعجاز ودیگر نے مرحومہ کے بیٹوں منیر عقیل انصاری تنویر عقیل انصاری محمد علی انصاری اقبال عقیل انصاری واہل خانہ سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔