جماعت اسلامی صفورا ٹاؤن کا بلدیاتی کنونشن آج ہوگا

78

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع شرقی صفورا ٹاؤن کے تمام منتخب نمائندوں کا بلدیاتی کنونشن آج رات آٹھ بجے دفتر جماعت اسلامی ضلع شرقی میں ہوگا۔ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی سید شاہد ہاشمی ‘قیم ضلع شرقی و چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد بھی خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی صفورا ٹاؤن کے فوکل پرسن فواد بنگش نے صفورا ٹاؤن کے تمام منتخب چیرمین/وائس چیرمین/وارڈ کونسلرز/ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے کونسلرز / یوسی کوآرڈی نیٹرز کو شرکت کی ہدایت کی ہے۔