پاکستان میں آج جزوی چاند گرہن دیکھا گیا، محکمہ موسمیات کی تصدیق

376

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان  میں آج جزوی چاند گرہن کا نظارہ دیکھا گیا ، جس کا دورانیہ 5 گھنٹے تک رہا ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق، چاند گرہن کا آغاز پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم (PST) کے مطابق صبح 5:41 پر ہوا، اس کا نقطہ عروج 7:44 پر ہوا اور یہ مکمل طور پر 9:47 پر ختم ہوا۔

 پاکستان کے علاوہ، امریکہ، یورپ، آسٹریلیا، افریقہ اور شمالی و مشرقی ایشیا کے لوگوں نے بھی چاند گرہن کا نظارہ کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان بھر میں اور دنیا میں  رات  کے وقت نظر آنے والا یہ جزوی چاند گرہن ایک دلچسپ منظر پیش کر رہا تھا، جس میں “ہارویسٹ مون” زمین کے سائے میں چھپتے ہوئے دیکھائی دیا اور اس کا کچھ حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا جس سے ایسا محسوس ہوا جیسے اس کا ایک حصہ کٹا ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن اس وقت وقوع پذیر ہوا جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان آ گئی۔ یہ ایک دلکش منظر ہوتا ہے کیونکہ یہ صرف مکمل چاند کے دوران ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ جزوی چاند گرہن کا اختتام اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے سائے (امبرا) سے نکل کر پینمبرا میں داخل ہو جاتا ہے۔