حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی دعوت پر پشاور پریس کلب کے وفد نے سندھ کا دورہ کیا، اتوار کی رات وفد حیدرآباد پہنچا، سرکٹ ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے سندھ کی روایتی اجرک کے تحائف پیش کیے اور عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وفد کو پکے قلعے اور مکھی ہاؤس کی تاریخ سے متعلق تفصیلی آگاہی دی اور وفد کو شہر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ وفد نے رات کو سرکٹ ہائوس میں قیام کیا، صبح وفد مکھی ہاؤس اور حیدرآباد شہر کا دورہ کرنے کے بعد سہون کے لیے روانہ ہوگیا۔