جدہ (اسپورٹس ڈیسک) آر سی اے سپورٹس کمپلیکس میں نئے سیزن کا اغاز۔ ار سی اے ٹی ٹوئنٹی ڈینیوب ہاسپیٹلٹی چیلنج ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سے ہوا اس ٹورنامنٹ کو ڈینیوب ہاسپیٹلٹی نے اسپانسر کیا اس ٹورنامنٹ میں کل 70 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے آرر سی اے مینجمنٹ نے ونر اور رنر اپ ٹرافیز کی رونمائی کے لیے شاندار رنگا رنگ تقریب منعقد کی ٹیموں کے کیپٹن مینجرز اور کھلاڑیوں نے اس تقریب میں شرکت کی اس رنگا رنگ تقریب کہ مہمان خصوصی ڈینیوب ہاسپیٹلیٹی کے مینیجر جناب عبدالحکیم تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب عبدالحکیم نے خطاب میں ار سی اے مینجمنٹ سی ای او محمد ندیم بابر سینیئر نائب صدر ناصر عباسی نائب صدر عاشق مغل جنرل سیکرٹری اشفاق بھٹ میڈیا کوارڈینیٹر عاطف امین اور ار سی کے دیگر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کو صحرا میں اس شاندار انداز سے کرکٹ آرگنائز کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور آئندہ بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا- انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ڈینیوب ھوسپٹیلیٹی کے مالک عادل ساجن اور مارکیٹنگ ہیڈ جو تھامس جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور دورے کے دوران وہ آر سی اے منیجمنٹ سے ملاقات کریں گے اورمستقبل میں تعاون پر بات چیت کریں گے۔