کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن کے تیسرے رائونڈ میں مزید2 میچوں کے فیصلے ہو گئے آر ایل سی اے گرائونڈ گلبرگ پر پہلے میچ میں زون 3 نے زون7 کو 5 وکٹوں سے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر زون4 نے زون 5 کو 167رنز سے ہرا دیا زون 7 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 353 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر 75 اوورز میں بنائے حظیفہ منیر نے شاندار سنچری 180 رنز شہزر حسن 41،،کاشف خان نے 42 رنز بنائے محمد شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں زون3 کی ٹیم پہلی اننگز میں 298 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر 75 اوورز میں بنائے حبیث اللہ خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری 116 رنز حا شر انصاری نے 59 رنز ناٹ آئوٹ عادل حسین نے 42 رنز بنائے محمود شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں زون 7 دوسری اننگز میں 115 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی کاشف خان نے 47 رنز بنائے لیفٹ آرم لیگ اسپنر اسرار احمد نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں زون 3 نے دوسری اننگز میں جیت کے لئے درکار 172 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر 41 اوورز میں پورے کر لئے عادل حسین 57،حبیث اللہ نے 38،سمیع اللہ نے 38 رنز بنائے کاشف خان اور آفتاب خان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں زون 4 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز 164 رنز 49.2 اوورز بنا کر آئوٹ ہو گئی احد علین38،سید عبداللہ رفاہی 36،عمران شاہ نے 37 رنز بنائے جنید الیاس نے 5 وکٹیں معظم ملک نے 2 وکٹیں حاصل کیں زون 5 پہلی اننگز میں 215 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر 75 اوورز میں بنائے وسیم احمد 53،محمد حسین 43،محمد عابص 34،حسن خان نے 32رنز بنائے عزیر علی خان 3وکٹیں محمد آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔