جماعت اسلامی کے ساتھ شامل ہوکر نبیﷺ کے مشن کو اپنائیے،اسماء سفیر

105

کراچی (پ ر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی علاقہ سمن آباد (ضلع گلبرگ وسطی)کے تحت جلسہ سیرت النبیؐ پردہ باغ میں منعقد کیا گیا جس میں رکن مرکزی شوریٰ اسماء سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے انسان کو اندر سے بدلا اور انسان کو انسان کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں دیا، یہ دنیا کا سب سے بڑا انقلاب ہے اور یہی سیرت نبیﷺ کا پیغام ہے۔ اللہ اکبر کا نعرہ تو ہم بھی لگاتے ہیں لیکن عملاً اس سے دور ہیں۔آج ہر طرف بے حیائی، لوٹ مار، ظلم و جبر ہے۔ ہم سب انفرادیت میں مبتلا ہیں جبکہ اسلام اجتماعیت کا درس دیتا ہے۔ ہم سب کو مل کر برائی کے خاتمے کی کوشش کرنی ہوگی۔ آج جماعت اسلامی نبیﷺ کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ یہ معاشرے کی اصلاح کی کوشش کے ساتھ ظالموں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔ آئیے آپ جماعت اسلامی کے ساتھ شامل ہوکر نبیﷺ کے مشن کو اپنائیے۔