کراچی : صنعتکار کے گھر پر کروڑوں روپے کی ڈکیتی

165

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے ضلع وسطی میں ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر صنعتکار کے گھر کا صفایا کردیا،40 تولہ سونا،10 لاکھ نقد لوٹ کرفرار۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے صنعت کار کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی بڑی واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں3 مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر مکینوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ڈکیتی کی واردات کا واقعہ حیدری مارکیٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔مسلح افراد40تولے سونا، 10 لاکھ روپے اور اسلحہ لے گئے۔ واردات کی اطلاع موصول ہونے کے بعد متعلقہ پولیس کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے،پولیس اہل خانہ کے بیانات قلم بند کرکے شواہد اکھٹے کررہی ہے۔