پی ٹی آئی اراکین رہا،پارلیمنٹ لاجز سے سب جیل کا اسٹیٹس ختم

24

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ لاجز سے سب جیل کاا سٹیٹس ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو رہا کردیا گیا۔کابینہ ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے تحریک انصاف کے اراکین میں شیر افضل مروت، شاہ احد، نسیم شاہ ، شیخ وقاص اکرم اوراحمد چٹھہ شامل ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہا اراکین کے لاجز سے سب جیل کا اسٹیٹس ختم کردیا گیا اورپی ٹی آئی کے رہا اراکین قومی اسمبلی کے لاج کے باہر سے پولیس ہٹا دی گئی۔واضح رہے ایک ہفتہ قبل پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے میں این او سی کی خلاف ورزی پر10اراکین اسمبلی کو پولیس نے گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کیا تھا، بعدازاںاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کو پی ٹی آئی کے زیر حراست تمام 10 اراکین کے لیے سب جیل قرار دے دیا۔