اٹک (جسارت نیوز ) جماعت اسلامی اپنی تحریک حق دو عوام کو پورے ملک میں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے پورے ملک میں ممبر سازی مہم جاری ہے جس کا موٹو ممبر بنو قوت بنو ہے اٹک میں ملک بھر کی طرح ہزاروں لوگ جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کر چکے ہیں ہم عوام کو ریلیف دے کر دم لیں گے 14 روزہ کامیاب دھرنے کے نتیجے میں حکومتی معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ضلع اٹک میں 6 اکتوبر اتوار کی شام کو ریلوے گراؤنڈ اٹک میں بہت بڑا جلسہ عام ہوگا جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کلیدی خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ امیر ضلع سردار امجد علی خان امیر تحصیل اٹک میاں محمد جنید کے علاوہ مولانا عمر وقاص سید ثنا اللہ بخاری اور لیاقت عمر بھی موجود تھے۔ اقبال خان نے کہا کہ ملک پر فارم 47 والوں کا قبضہ ہے وہ ملک و قوم کو لوٹ کر کھا رہی ہے بجلی کے بلوں میں اضافے پر اضافہ کیا جا رہا ہے اس میں کمی کرائے بغیر ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ان لوگوں نے عوام کے وسائل ہڑپ کر رکھے ہیں انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ائی پی پیز کو بغیر کام کیے ادائیگیاں کیوں کی جا رہی ہیں ان ادائیگیوں سے معذرت کی جائے 25 کروڑ عوام کو ریلیف دیا جائے موجودہ حکومت ملک کی تاریخ کی کمزور ترین حکومت ہے فارم کے تنازع نے حکومت کو بے وقت بنا دیا ہے اگر حکومت نے ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدے سے انحراف کیا تو تو اس بار ہونے والے دھرنے سے ریلیف لے کر ہی اٹھیں گے ان شاء اللہ ہمارا جلسہ اٹک کے تاریخی جلسوں میں سے ایک ہوگا اور اس کے شرکا اٹک ہی کے لوگ ہوں گے ہم باہر سے کرائے پر لوگ نہیں لانے والے ان شاء اللہ عوام ہمارا ساتھ دے گی اس سے مایوسی چھٹے گی اور جلسہ مستقبل کی نوید ثابت ہوگا۔ قبل ازیں جماعت اسلامی ضلع اٹک کا تنظیمی اجلاس زیر صدارت امیر ضلع سردار امجد علی خان منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان نے ممبر بناؤ مہم کا جائزہ لیااور اس میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔