سکھر،مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام شعورختم نبوت پر سیمینار

68

سکھر ( نمائندہ جسارت) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سکھر کے زیر اہتمام شعور ختم نبوت و دفاع پاکستان طلبہ سیمینار پریس کلب سکھر میں منعقد ہوا جس میں مرکزی معاون ناظم عمر فاروق عباسی ناظم ایم ایس او سندھ اعظم طارق انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول کی فضیلت عظمت اسی بات سے عیاں ہے کہ اللہ نے سیدالکونین خاتم النبیینﷺ کا ظہور اسی میں فرمایا،حضوراکرمﷺ کا ذکر مبارک ایک اعلی ترین عبادت ہے، بلکہ روحِ ایمان ہے، آپﷺ کی ذات مبارکہ ہمارے لئے رحمت نہیں بلکہ رحمت اللعالمین ہے،ایم ایس اوپاکستان ماہ ربیع الاول کو شعورِ ختم نبوت کے عنوان سے منائے گی۔انہوں مزید کہا کہ نسلِ نو میں سیرت طیبہ کو اجاگر کرنے کیلئے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ماہِ ربیع الاول کو شعورِ ختم نبوت کے عنوان سے منائے گی۔ سیمینار سے سابق ذمہ دار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ علی گل حسینی ، سمیت ناظم سٹی سکھر توصیف احمد ، ناظم عمومی دانش بندھانی ، ناظم اطلاعات ماجد میمن نے خطاب کیا۔ اسی مناسبت سے دینی وعصری تعلیمی اداروں میں سیمینارز،تربیتی نشستوں اور دروسِ قرآن کا اہتمام کیا جائیگا۔