سعودی عرب:رشوت خوری کے الزام میں3ملازمین گرفتار

159

 ریاض: سعودی عرب میں رشوت خوری کے الزام پر3 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ انسدادِ بد عنوانی اتھارٹی (اے سی اے) کی تحقیقاتی کمیٹی نے ٹھوس شواہد کی بنا پرکارروائی کرتے ہوئے کنگ عبداللہ پورٹ پر زکوٰة، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی کے 3 سرکاری ملازمین کو رشوت لینے کے الزام میں رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملازمین کو 6 مقیم غیر ملکیوں سے رشوت لینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق محکمہ سعودی انسدادِ بد عنوانی اتھارٹی نے مقامی نشریاتی اداروں کو بتایا کہ رشوت کے زمرے میں وصول شدہ رقم 2.234 ملین ریال ہے۔ اس حوالے سے یہ بات واضح رہے کہ رشوت اسمگلنگ میں تجارتی اداروں کا نام استعمال کرنے کے عوض لی گئی۔