جدہ میں پاکستان انویسٹرزفورم کاقیام

83

سعودی عرب کے ساحلی اور تجارتی شہرجدہ میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کا ایک اجلاس لاثانی ریسٹورینٹ مدینہ روڈ میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان انوسٹرز فورم سعودی عرب کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ معروف کاروباری شخصیت سردارمحمد اقبال یوسف، عقیل شہزاد ارائیں، چوہدری محمد ریاض گھمن، انجینرسجاد خان اور ملک منظور حسین اعوان نے اپنے خطاب میں فورم کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خالص کاروباری اور غیر سیاسی فورم ہو گا۔ انویسٹرز ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ سعودی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں گے۔ انھوں نے سعودی حکومت کی جانب سے سہولیات دینے پر شکریہ ادا کیا اور ون ونڈو آپریشن پر اطمنان کا اظہارکیا۔ فورم میں تمام انوسٹرزفورم ایگزیکٹو ممبر ہونگے۔ معروف سعودی صحافی اور کاروباری شخصیت ڈاکٹرسمیرا عزیز نے فورم کے قیام کو سراہا اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔ تمام انوسٹرز نے اپنا اپنا تعارف کروایا فورم کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور فورم کے قیام میں عقیل شہزاد آرائیں، ملک منظور حسین اور سردار اقبال یوسف کی بہتریں کاوشوں کا سراہا گیا۔ اجلاس میں میڈیا نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی جن میں سینیر صحافی امیر محمد خان، جہانگیرخان، سید مسرت خلیل، شعیب الطاف راجہ اور دیگر شریک ہوئے اور اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔نظامت کے فرائض انجم اقبال وڑائچ نے ادا کئے۔