راولپنڈی (آن لائن)ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس 2678 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 751 مقامات کو سیل کیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 2142 چالان ٹکٹ جاری اور 1 کروڑ 29 لاکھ 72 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،رواں برس ڈینگی وائرس کے مجموعی طور پر 338 کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 کیسز رپورٹ ہوئے،رواں برس کانگو وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہوئے،شہر میں خسرے سے متاثرہ افراد کی تعداد 651 ہے۔