شرجیل میمن کے حلقے کے عوام خوش نصیب ہیں، راول شرجیل میمن

204
حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے رہنما راول شرجیل میمن پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راول شرجیل میمن کا پی ایس 61 کی مختلف یوسیز کا دورا اور ٹنڈوحیدر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد پی ایس 61 میں دورہ کیا جو شرجیل میمن کا حلقہ ہے، اس علاقے کے لوگ خوش نصیب ہیں کہ پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے ہیں بہاول میں ہاکستان کا پہلا ماڈل ٹاﺅن بنایا گیا ہے پچاس ہزار فٹ پیور بلاک لگایا جارہا ہے، سترہ سو کلو میٹر کے روڈ تعمیر ہوگئے ہیں تین ہزار کلو میٹر کی شاہراہوں پر کام جاری ہے راہوکی میں ایک منی آفس سینٹر بنایا گیا ہے اس منصوبے کا افتتاح صوبائی وزیر شرجیل میمن کرینگے یہاں کے سیلاب متاثرین کو اسکیم کے تحت مکانات دیے گئے ہیں اورجلد مزید مکانات دیے جائیں گے، اس علاقے میں پانی ، تعلیم اورصحت کے بھی بہت مسائل ہیں حکومت یہاں بجلی کے مسائل حل کرنے کیلےے سولر اسکیم پر کام کررہی ہیں کوشش کررہے ہیں کہ جہاں پیپلز بس سروس نہیں وہاں شروع کریں کوئی گاﺅں بھی ایسا نہیں جہاں اسفالٹ روڈ نہ ہو اور جو کام مکمل ہو چکے ہیں ان کا صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن جلد افتتاح کریں گے اور نئے سال میں نئی اسکیمیں آئیں گی۔