اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وہاڑی سے جیتے ہوئے ہمارے رکن 3 دن سے لاپتا ہیں،اورنگزیب سے 3دن سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے،ان کے خاندان والے پریشان ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سانحہ پارلیمنٹ ہوا،پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا،سعداللہ بلوچ کی بیگم بیٹی والدہ خالہ کو اغواء کیا گیا،ماؤں بہنوں بیٹیوں پر ہاتھ ڈالا گیا،سعداللہ کو کہا گیا آپ ہمارے
پاس پیش ہوں،کس کے پاس پیش ہوں سوچنے والی بات ہے،تاکہ وہ غیر آئینی ترمیم کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی کرسی کو طول دینے کی خاطر مسلم لیگ(ن)ہر وہ حرکت کر رہی ہے جس کی آئین میں اجازت نہیں،ہم ہر جگہ مذمت کریں گے۔