پاکستان اور چین کے درمیان مشاورت کا نواں اجلاس

23

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور چین کے درمیان ہتھیاروں کے کنٹرول اور عدم پھیلائو پر دوطرفہ مشاورت کا نواں اجلاس اسلام آباد میں منعقدہوا، گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان ہتھیاروں کے کنٹرول اور عدم پھیلا پر دوطرفہ مشاورت کی گئی۔ گزشتہ روز یہاں منعقدہ اجلاس میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ ڈویژن)سفیر طاہر اندرابی اور سن شیابو ڈائریکٹر جنرل (آرمز کنٹرول ڈپارٹمنٹ)، وزارت خارجہ امور عوامی جمہوریہ چین نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فریقین نے ہتھیاروں کے کنٹرول اور عدم پھیلائو کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔