کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید

19

کوئٹہ (آن لائن) کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے، دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں زیارت روڈ پر سڑک کے کنارے کھڑی پولیس کی موبائل کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میںاے ایس آئی زین الدین اور کانسٹیبل محمد طاہر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر ملک نعیم خان بازئی، ایس پی صدر ڈویژن شوکت مہمند، ڈی ایس پی عجب خان کاکڑ اور دیگر عملہ موقع پر پہنچ گئے۔