عمران خان ایکس اکائونٹ دھمکی آمیز پوسٹ مقدمے میں شامل

138

راولپنڈی (صباح نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف ایف آئی اے سائبر کرائم کے مقدمے میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کے سوشل میڈیا ایکس اکائونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ٹیم نے بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان سے 45منٹ تفتیش کی، ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان سے دھمکی آمیزپوسٹ کے بارے میں سوالات کیے، عمران خان سے تفتیش کرنے والے (ایف آئی اے) ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، محسن
افضال اورمحمد انیس شامل تھے، بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روزوکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پراصرارکیاتھا۔