ایران نے تحقیقاتی سیٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا

111
ایران کی جانب سے تحقیقاتی سیٹیلائٹ چمران ون کو خلا میں روانہ کیا جارہاہے

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے اپنا ریسرچ سیٹیلائٹ خلا میں روانہ کردیا، جس کے سگنل زمین پر موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق 60 کلو گرام وزنی چمران ون سیٹیلاٹ کو ہفتے کے روز خلا میں روانہ کیا گیا جو کامیابی سے 550 کلومیٹر دور خلا کے مدار میں پہنچ گیا ۔ ریسرچ سیٹیلائٹ کو پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے مقامی سطح پر بنائے گئے راکٹ قائم 100 کی مدد سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس جنوری میں ایران نے کہا تھا کہ اس نے کامیابی کے ساتھ 3سیٹیلائٹ خلا میں بھیجے ہیں۔