نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے آگرہ میں ہونے والی مسلسل بارش سے تاج محل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ اس سے متصل باغ بھی زیر آب آ گیا ہے۔ سترہویں صدی کے تاریخی مقام تاج محل کے گنبد سے پانی ٹپکنا شروع ہو گیا ہے، جبکہ مغل دور کے اس عالی شان مقام پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔ گنبد پر مبینہ طور پر دراڑیں آنے سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔