ریاض: رشوت ستانی کے الزام میں سابق سیکورٹی سربراہ کو 20 سال قید

61

 

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے رشوت ستانی کیالزام میں سابق پبلک سیکورٹی سربراہ کو 20سال قید کی سزا سنادی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق خالد بن کرارالحربی پرعوامی فنڈز میں خرد برد کا بھی الزام ہے۔ عدالت نے انہیں غیر قانونی طور پر حاصل کردہ 5لاکھ 84ہزار ریال واپس کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ سعودی عدالت نے ملزم کو 10لاکھ ریال جرمانے کی سزا بھی سنائی۔