برطانوی وزیراعظم کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

49
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اور امریکی صدر جوبائیڈن گفتگو کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی،جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے سامنے مصافحہ کیا تاہم صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن جنگ نہیں جیت سکیں گے اور میں پیوٹن کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ سے متعلق آئندہ چند ہفتے اور مہینے اہم ہوسکتے ہیں۔ اس عرصے میں برطانیہ اور امریکا کا خصوصی تعلق مزید مضبوط کیا جائے گا۔