رسول اللہ ﷺ سے محبت کم ہوئی تو ذلت و رسوائی مقدر ہوگی ،پروفیسر عرفان احمد

123
جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت سہ روزہ فہم قرآن وسنت کانفرنس کے دوسرے روز پروفیسر عرفان احمد ، توفیق الدین صدیقی اور مدثر انصاری خطاب کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف مذہبی اسکالر پروفیسر عرفان احمد نے کہا ہے نبی مہربانؐ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر ہی دنیا وآخرت میں کامیابی سمیٹی جاسکتی ہے‘ غزہ میں آپؐ کے صحابہ کی تاریخ رقم ہورہی ہے‘ حماس مجاہدین اور فلسطینی مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کررہے ہیں‘ حماس نے کئی سوگنا قوت رکھنے والے اسرائیل کو عملاً شکست فاش دے دی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت تین روزہ فہم قرآن وسنت کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں مردوخواتین کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ پروفیسرعرفان احمد نے مزید کہا کہرسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم سے محبت پیدا ہوجائے تو ہرچیز کو قربانی کرنا آسان ہوجاتا ہے یہ ایسی محبت ہے کہ مومن اللہ تعالیٰ کے لیے طرح کی چیز قربان کرنے کیلیے تیارہوجاتا ہے‘ اس لیے ہمیں اپنے دلوں رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم سے صحابہ اکرام والی محبت پیدا کرنے کی ضرورت ہے‘ اگر ہمیں اللہ کے رسول سے محبت کم ہوگی تو ہمیں اللہ کے حکم کا انتظار کرنا چاہیے پھر ذلت ورسوائی ہمارا مقدر ہوگی‘ قرآن وحدیث سے میں اپنا تعلق مضبوط کرنا ہوگا‘ہم جنتا زیادہ قرآن سے تعلق کو مضبوط کریں گے ہماری سمجھ میںاضافہ ہوگا۔جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری توفیق الدین صدیقی نے کہا ہے ہم رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم محبت کادعویٰ کرتے ہیں‘ اگرفرض کریں کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم ہمارے گھروں ‘پارلیمنٹ‘ عدالت اور زندگی کے کسی بھی حصے میں آجائیں تو کیا ہم انہیں منہ دکھانے کے قابل ہیں‘ ہمارا کردار اور ہماراعمل اس بات کی گواہی دے کہ ہم رسولؐ سے محبت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں زندگی کے ہر ہرشعبہ میں رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے‘ امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل قرآن وسنت کے مطابق زندگی گزارنے میں مضمر ہے‘ ہم نے اسوہ رسول کو ترک کرکے معاشرے کو جہنم بنادیا ہے‘ سیرت رسول صل اللہ علیہ وسلم پر عمل کرکے ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔