پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی ضمانت منظور، اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا

275
Shoaib Shaheen granted bail

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے آج صبح شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی جس کے بعد اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی ۔

واضح رہے کہ سنگجانی جلسے میں ایس او پیز کیخلاف ورزی پر شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سنگجانی اور تھانہ نون میں بھی مقدمات درج کیے گئے تھے، اسے قبل عدالت نے نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جب کہ مقدمے میں شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو اتوار کو ہونے والے جلسے کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔