بیرسٹر گوہر کو تحریک انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر غلط ہے، الیکشن کمیشن

150
were declared as members of PTI

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کو تحریک انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر غلط ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کے چیئرمین کے طور پر تسلیم کیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ ابھی تک زیر غور ہے اور اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انٹرپارٹی الیکشن کے معاملے کو ہمیشہ جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کی تاہم تحریک انصاف نے بار بار تاخیری حربے استعمال کیے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کا یہ بیان سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کیس اہم وضاحت کے بعد سامنے آیا جس میں مخصوص نشستوں پر عمل درآمد نہ کرنے اور الیکشن کمیشن کی درخواست کو تاخیری حربہ قرار دیا گیا ہے۔