کیا آپ WhatsApp پر غیر پڑھے گئے پیغامات کے سیلاب سے تنگ آ چکے ہیں؟ کیا آپ کو گروپ چیٹس، کام کی اپڈیٹس، اور فیملی پیغامات کی نا ختم ہونے والی نوٹیفکیشنز سے نمٹنے میں دشواری پیش آ رہی ہے؟ گھبرائیں نہیں! ہم نے WhatsApp پر ایک سادہ ترکیب دریافت کی ہے جس سے آپ تمام پیغامات کو فوری طور پر “پڑھا ہوا” کے طور پر نشان زد کر سکتے ہیں، جس سے نہ صرف آپ کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ ذہنی دباؤ میں بھی کمی آئے گی۔
WhatsApp کے تمام پیغامات کو “پڑھا ہوا” نشان زد کرنے کے لیے یہ آسان اقدامات کریں:
- WhatsApp کھولیں اور مرکزی چیٹ ونڈو پر جائیں۔
- غیر پڑھے گئے سب پسندیدہ اور گروپس میں میسجز کو نیچے کی طرف سوائپ کریں تاکہ فلٹر بٹن ظاہر ہو جائیں ۔
- “غیر پڑھے گئے” بٹن کو دبائے رکھیں، اس سے ایک چھپا ہوا آپشن “پڑھا ہوا نشان ظاہر ہو جائے گا اس کو دبا دیں ۔
- “پڑھا ہوا نشان زد کریں” کو منتخب کریں، اور تمام غیر پڑھے گئے پیغامات کی نوٹیفکیشنز فوراً ختم ہو جائیں گی۔
اگر آپ مخصوص چیٹس کو “پڑھا ہوا” نشان زد کرنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ اپنائیں:
- جس چیٹ کو “پڑھا ہوا” کرنا چاہتے ہیں، اسے دبائے رکھیں۔
- ان تمام چیٹس کو منتخب کریں جنہیں آپ “پڑھا ہوا” کرنا چاہتے ہیں۔
- تین عمودی نقطوں پر کلک کریں اور پڑھا ہوا نشان زد کریں کو منتخب کریں۔
یہ WhatsApp کی آسان ترکیب آپ کو اپنے پیغامات کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے میں مدد دیتی ہے، اور آپ کو غیر پڑھے گئے پیغامات کی نوٹیفکیشنز کے بوجھ سے آزاد کرتی ہے۔