ایران: عسکریت پسندوں کا حملہ‘ 3پولیس افسران ہلاک

42

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہونے والے ایک حملے میں3 پولیس افسران ہلاک ہو گئے ہیں، جس کی ذمے داری جہادی گروپ نے قبول کی ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے کہا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے میرجاوہ میں مسلح مجرموں کے حملے میں پولیس فورس کے3 اہلکار ہلاک اور1 شہری زخمی ہوا ہے۔ صوبہ سیستان و بلوچستان کا شمار ایران کے غریب ترین علاقوں میں ہوتا ہے جہاں سنی مسلک سے تعلق رکھنے والی اقلیتی بلوچ کمیونٹی کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔ نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق پولیس افسران کو ایک پیٹرول اسٹیشن پر نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سنی جہادی گروپ جیش العدل نے سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام پر حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔