امیرجماعت اسلامی ضلع سکھر کے تحت رابطہ مہم کے سلسلے میںا جلاس

81

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو کی زیر صدارت رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلعی اجتماع ارکان منعقد ھوا ،اجتماع میں نائب امرا ئے ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ،سلطان احمد لاشاریایڈووکیٹ ،حافظ عبدالحلیم تنیو ،مولانا عبدالکریم انڈھڑ ،قیم ضلع حافظ امان اللہ تنیواورنائب قیم ضلع مولانا نذیر احمد کاشانی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر رابطہ عوام مہم کا جائزہ لیا گیا اور اہداف مقرر کیے گئے۔ مولانا حزب اللہ جکھرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم ظلم کے نظام کے خلاف تحریک ہے، جس کا مقصد ظالمانہ استحصالی نظام سے نجات کیلئے عام افراد کو جماعت اسلامی کی دعوت دینا ہے۔انہوں نے ارکان جماعت پرزور دیا کہ وہ سارے کام چھوڑ کر ممبر سازی کریں اور گھر گھر تک عوام سے رابطہ کر کے متحدہ جدوجہد کا شعور بیدار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہی عوام کی آخری امید ہے۔حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں حق دو تحریک ان شاء اللہ کامیاب ہوگی۔