ٹھٹھہ،کرائے دار کا مکان پرقبضہ

55

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت )درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی پر کرایہ دار نے مالک مکان کے گھر پر قبضہ کرلیا گھر مالکان سے بلیک میلنگ بھی شروع کردی ۔درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے قریب شکیل قریشی دانش اور دیگر نے اپنا مکان ایک شخص کو غریب سمجھ کر کرایہ پر کچھ عرصہ قبل دیا تھا مالک مالکان نے جب گھر خالی کرنے کو کہا تو تارو ملاح نامی شخص نے گھر خالی کرنے سے انکار کردیا ہے اور مذکورہ شخص نے مکان پر قبضہ کرلیا ہے اور مالک مکان کو دھمکیاں دینے کے ساتھ بلیک میلنگ سے رقم وصول کرنے کے کوشش میں لگا ہوا ہے۔ مالک مکان نے میڈیا کو تمام حقیقت سے آگاہ کیا ہے اور ٹھٹھہ کے منتخب نمائندوں اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرایہ دار سے فوری طور پر مکان خالی کرواکر دیا جائے کیونکہ ہم لوگ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے خدمت گار اور امن پسند ہیں ہمیں مذکورہ شخص سے جان کا بھی خطرہ ہے۔