عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں پاکستا ن میں ریلیف کا امکان

210

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتں گر گئی ہیں جس کے بعد پاکستانیوں کیلئے بڑے ریلیف کا امکان پیدا ہوگیا ہے اور امکان ہے کہ پٹرولیم مصنوعات 12 روپے فی لیٹر تک سستی ہوجائیں گی۔ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پٹرول 11 روپے 70 پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے،آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 91 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا،مٹی کا تیل فی لیٹر 8 روپے 30 پیسے تک سستے ہونے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق لائیٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 50 پیسے تک کمی ہو سکتی ہے۔